مقدس مقامات کی زیارت کے لیے عازمین حج جوق در جوق مدینہ پہنچنے لگے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مکہ مکرمہ میں مقدس مقامات کی زیارت کے لیے، ضیوف الرحمٰن کی مدینہ منورہ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

یہاں حج سے پہلے بہت سے عازمین حج مسجد نبوی کی زیارت اور اس میں عبادت کے علاوہ تاریخی مساجد اور دیگر مقامات کا دورہ کرتے ہیں جن کا سیرت نبوی سے گہرا تعلق ہے۔

مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دنیا بھر سے حاجیوں کی پروازوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

عازمین حج

ہوائی اڈے پر شاندار ایمان پرور نظارے نظر آتے ہیں جہاں متعلقہ حکام زائرین کا پھولوں کے ہاروں اور عجوہ کھجوروں کے ساتھ استقبال کرتے ہیں۔

حکام نے حج سے متعلق تمام آپریشنل اور عملی منصوبوں پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ بیت اللہ کے عازمین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا کہ اللہ تعالی ان کو مناسک حج کی ادائی کے لیے آسانی دے اور ان کے اعمال صالحہ کو قبول فرمائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں