مصر میں خطرناک ریتلے طوفان اور گردو غبار کی وارننگ جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مصر میں محکمہ موسمیات کے ماہرین نے ملک میں ایک نئے ریتلے طوفان کے بارے میں خبردار کیا ہے جو کل بدھ یعنی اگلے 24 گھنٹوں کے بعد ملک کے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ ایام میں مصر میں آنے والے خوفناک ریتلے طوفان کے باعث ایک خاتون جاں بحق اور متعددا فراد زخمی ہوچکے ہیں۔

مصری میڈیا کے مطابق ماہرین موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہےکہ کل بدھ سے ریت کا ایک نیا طوفان آئے گا جو جمعہ تک تین دن تک جاری رہے گا۔

ماہرین نے نشاندہی کی کہ مغربی صحرا میں موسم میں شدت آ رہی ہے۔ ان ایام میں ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا جائےگا۔ درجہ حرارت بدھ کو بڑھنا شروع ہوگا جو جمعرات اور جمعہ کو عروج پر ہوگا۔ الاقصر اور اسوان کے کچھ علاقوں میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 اور 45 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔

مصرمیں میٹرولوجیکل اتھارٹی کے میڈیا سنٹر کی رکن منار غانم نے کہا کہ مغربی صحرا سے ہوا کا دباؤ آرہا ہے جو کہ ریت اور گردوغبار کے طوفان کا باعث بنے گا۔

مصری ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق انہوں نےشہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ اس عرصے کے دوران دوپہر کے وقت سورج کی براہ راست شعاعوں سے بچیں کیونکہ اس عرصے میں دن بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ خود کو تازہ دم رکھنے کی کوشش کریں اور زیادہ سے زیادہ پانی پئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں