"روڈ ٹو مکہ" اقدام کے بنگلہ دیشی عازمین کوطبی خدمات کی فراہمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت صحت نے عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش سے آنے والے عازمین حج کوطبی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے دیگر ممالک کے عازمین کو بھی طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی ضمن میں بنگلہ دیشی عازمین حج کو طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

"روڈ ٹو مکہ" سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی طرف سے بیرون ملک سے آنے والے عازمین ح کے لیے وضع کردہ اقدامات اور پروگرامات کا حصہ ہے۔ اس پروگرام کے تحت عازمین حج کی دوسرے ممالک سے مکہ معظمہ آمد سے قبل انہیں خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے جن غیرملکی عازمین کو مکہ معظمہ میں آمد سے قبل طبی سہولیات دی جاتی ہیں وہ الگ سے ویکسینیشن کورس کے سرٹیفکیٹ سے مثتثنیٰ ہوتے ہیں اور براہ راست حرم مکی کے قریب اپنی قیام گاہوں میں منتقل کردیے جاتے ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت صحت دوسرے ممالک کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے عازمین حج کی صحت وسلامتی کے لیے کوشاں ہے تاکہ عالمی وبائی صورت حال میں عازمین کو جدید طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں