عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد الحلبوسی سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات

وزیر خارجہ کی عراق کی اسلامی سپریم کونسل کے سربراہ حمام حمودی سے ملاقات، صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراق کے تین روزہ سرکاری دورے کے موقع پر منگل کو عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد الحلبوسی سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات اور دو طرفہ امور پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان پارلیمانی شعبے میں تعاون دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات میں مزید اضافے کا باعث ہو گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان اعلی سطح پارلیمانی روابط ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کے لیے اہم ہیں۔

منگل ہی کے روز وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراق کی اسلامی سپریم کونسل کے سربراہ حمام حمودی سے ملاقات کی۔

پاکستانی وزیر خارجہ اور عراق کی اسلامی سپریم کونسل کے سربراہ حمام حمودی کے درمیان ملاقات: اے پی پی
پاکستانی وزیر خارجہ اور عراق کی اسلامی سپریم کونسل کے سربراہ حمام حمودی کے درمیان ملاقات: اے پی پی

ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور عراق کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور عراق مذہب اور روایات کے بندھن میں بندھے بہترین دوست ممالک ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں