یمن اور حوثی

حوثی ملیشیا نے مآرب اور الجوف میں میزائل لانچر اور ڈرون لانچر نصب کردیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

حوثی ملیشیا نے صنعاء میں اپنے اسٹورز سے بیلسٹک میزائلوں کو شمال مشرقی یمن میں واقع مآرب اور الجوف کی گورنریوں تک پہنچانے کے بعد انہیں جنگی محاذوں پر مختلف پوزیشنوں پر نصب کرنا شروع کردیا ہے۔

عسکری اور فیلڈ ذرائع نے بتایا کہ حوثی ملیشیا نے فج عطان میں اپنے گوداموں اور صنعاء کے جبل نقم سے مآرب اور الجوف کی گورنریوں تک بیلسٹک میزائلوں کو منتقل کیا ہے۔

یمنی "ویسٹ کوسٹ" ویب سائٹ کے مطابق یہ اقدامات حوثی ملیشیا کی عسکری کارروائیوں میں اضافے اور حکومتی فورسز کے زیر کنٹرول شہر مآرب کا تختہ الٹنے کی کوشش میں حملہ کرنے کی تیاریوں کا حصہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق حوثی ملیشیا نے دو گورنریوں میں متعدد محاذوں پر میزائلوں اور ڈرونز کے لیے لانچرز نصب کیے ہیں۔ ان میں مآرب کے مغرب میں واقع صرواح ڈائریکٹوریٹ اور مآرب کے جنوب میں واقع الجوبہ کے ساتھ ساتھ مشرقی علاقے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کئی مقامات پر حوثی ملیشیا نے خندقیں کھودنا شروع کی ہیں۔

ویب سائٹ نے نشاندہی کی کہ حوثی ملیشیا امن پر یقین نہیں رکھتی اور جنگ کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی کوششوں کے باوجود تمام یمن کو کنٹرول کرنے کے اپنے اہداف سے باز نہیں آئے گی۔

گزشتہ برسوں کے دوران حوثی ملیشیا تیل اور گیس کی پیداوار کے مقامات تک پہنچنے اور پھر وہاں سے حضرموت، شبوہ اور باقی علاقوں میں آئینی حکومت کی فورسز کو نکال باہر کرنے کی ناکام کوشش کرچکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں