"نیوم" نے ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی توسیع کے لیے 21 ارب ریال کے معاہدے مکمل کرلیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کی ’نیوم‘ کمپنی نے ’نیوم‘ پروجیکٹ کے تحت اپنی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی توسیع کے پہلے مرحلے کے لیے سرمایہ کاروں کے ساتھ معاہدوں کی تکمیل کا اعلان کیا ہے۔

مکمل ہونے والے معاہدوں کی مالیت 21 اب ریال سے زیادہ ہے جس نے کمپنی کو ہاؤسنگ کے شعبے میں سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان سب سے بڑی بین الاقوامی شراکت میں سے ایک بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

"نیوم" کے معاہدوں میں 10 رہائشی کمپلیکس کی تعمیر شامل ہے جس میں 95,000 کارکنان رہ سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ "نیوم" نے کہا ہے کہ اس نے اپنی رہائشی کمیونٹیز کی توسیع کے پہلے مرحلے کے لیے سرمایہ کاروں کے ساتھ معاہدے مکمل کر لیے ہیں۔ یہ ایک سماجی انفراسٹرکچر پروجیکٹ ہے جس کا مقصد "نیوم" میں بڑھتی ہوئی افرادی قوت کو ایڈجسٹ کرنا ہے۔

"نیوم" نے کل منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ معاہدے میں 10 ہاؤسنگ کمپلیکس کی تعمیر شامل ہے جس میں پہلے مرحلے کے اختتام تک نیوم کے مختلف منصوبوں میں کام کرنے والے 95,000 کارکنوں کو رہائش فراہم کی جائے گی۔ وہ ماڈیولر یونٹس کے طور پر پائیدار طریقے سے تعمیر کیے گئےجائیں گے ہیں۔ ان کمپلیکس کو بعد میں دوسرے کاموں کے لیے دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ نئے کمپلیکس میں بہت سی تفریحی سہولیات کے علاوہ صحت کی دیکھ بھال کے کلینک اور فائر سٹیشن جیسی بنیادی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے کے معاہدوں کے لیے جیتنے والی کمپنیوں کی فہرست میں مملکت کی متعدد سرکردہ قومی کمپنیاں شامل ہیں، جن میں الفنار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کمپنی، المطلق رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ کمپنی (AREIC) اور نسمہ ہولڈنگ کمپنی شامل ہیں۔ تماسک ہولڈنگ کمپنی اس منصوبے میں دو شراکت داروں المجال العربی گروپ اور سعودی عربین ٹریڈنگ اینڈ کنسٹرکشن کمپنی (SATCO) کے ذریعے حصہ لے گی۔

’نیوم‘ کمپنی کا کہنا ہے کہ نیوم پروجیکٹ کے خطے کے سٹریٹجک اہداف میں سے ایک یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاروں کو راغب کیا جائے تاکہ وہ اپنے تجارتی اثاثوں کی نگرانی اور انتظام کے ذریعے ’نیوم‘ کے وژن کے حصول میں اپنا حصہ ڈالیں۔ یہ پروجیکٹ سعودی عرب میں بڑی سرمایہ کاری منصوبے کے حجم اور اس کی اہمیت کا عکاس ہے۔

"نیوم" نے تصدیق کی کہ کارکنوں کے لیے عارضی ہاؤسنگ کمپلیکس "منصوبے" کے اہداف کے حصول اور اعلان کردہ مدت کے دوران اس کے منصوبوں کی تکمیل میں ایک اہم قدم ہے۔ یہ معاہدے ایک ایسے وقت میں تکمیل پائے ہیں جب نیوم میں اہم تیز رفتار منصوبے "دی لائن"، "ٹروجنا"، "آکساگون"، "سنڈالا" جزیرہ اور موجودہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبے تیزی سے اور یکے بعد دیگرے آگے بڑھ رہے ہیں۔

کمپنی کے سی ای او ناظمی النصر نے کہا کہ "نیوم" نے سعودی عرب کی کئی کمپنیوں کو خدمات کے لحاظ سے جدید ترین بین الاقوامی معیارات کے مطابق اور بنیادی ڈھانچے کی عارضی ہاؤسنگ کمپلیکس کی ترقی اور آپریشن میں شراکت داروں کے لیے منتخب کیا ہے۔

النصر نے اس بات پر زور دیا کہ یہ نئی شراکتیں "نیوم" کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہیں اور ہماری ٹیم اور ہمارے مالیاتی شراکت داروں کی صلاحیتوں کا ثبوت ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں