دل دہلا دینے والا منظر سعودی عرب میں ایک کار سڑک پہ کام کرتے اہلکار پہ چڑھ دوڑی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے ایک علاقے میں، تیز رفتار کار کی زد میں آکر سڑک پہ اپنے فرائض انجام دیتا اہلکار معجزانہ طور پر موت سے بچ گیا۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اہکار ایک بند گاڑی کو سڑک سے ہٹانے کی تیاری کر رہا تھا کہ ایک تیز رفتار گاڑی نے آکر اسے ٹکر مار دی اور وہ زمین پر گر گیا۔

ٹکر مارنے والی گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھنے کے بعد لوگوں نے ڈرائیور کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے اس بات پر بھی زور دیا کہ حد سے زیادہ رفتار ایسے حادثات کا باعث بنتی ہے جس کے سنگین نتائج برآمد ہوتے ہیں۔

مجرم کی سزا

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں ٹریفک قانون خلاف ورزی کرنے والے کو چار سال تک قید اور دو لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے اگر حادثے کے نتیجے میں کسی کی موت واقع ہو یا کوئی عضو ضائع ہو جائے۔

اگر حادثے کے نتیجے میں کوئی چوٹ لگی ہو جس کی صحت یابی کی مدت 15 دن سے زیادہ ہو تو دو سال تک قید اور 100,000 ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

اور جائے حادثہ چھوڑنے، فرار ہونے اور حادثے میں زخمی شخص کومدد فراہم نہ کرنے پر اسے 2,000 ریال تک جرمانہ یا تین ماہ تک قید کی سزا بھی دی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں