مدینہ منورہ میں 18 ہزار عازمین حج نے میڈیکل سروسز سے فائدہ اٹھایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں وزارت صحت نے بتایا ہے کہ رواں ماہ ذی القعدہ کے آغاز سے 18 ہزار سے زیادہ عازمین حج نے مدینہ منورہ میں موسمی صحت کی سہولیات اور مراکز میں میڈیکل سروسز سے فائدہ اٹھایا ہے۔ یہ طبی خدمات ان جامع خدمات کا حصہ ہیں جو وزارت کی جانب سے ضیوف الرحمن کی دیکھ بھال کے لیے فراہم کی جارہی ہیں۔

وزارت صحت نے بتایا کہ 16 ہزار 101 عازمین حج نے مسجد نبوی سے متصل موسمی صحت کے مراکز اور مرکزی علاقے کے آس پاس کے علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات حاصل کیں۔ جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس نے ماہ ذو القعد میں اب تک 2 ہزار 188 عازمین حج کو سہولت فراہم کی ہے۔ ان میڈیکل سہولیات میں چار افراد کی اوپن ہارٹ سرجری بھی کی گئی ہے۔ ۔ متعدد قومیتوں کے 36 حاجیوں کو کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کی ضرورت تھی۔ انہیں علاج اور تشخیصی آپریشنوں کے درمیان تقسیم کیا گیا۔ 21 دیگر سرجیکل آپریشنز کیے گئے۔ اسی طرح 20 عازمین حج کے ڈائیلاسز بھی کیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں