آرامکونے جولائی میں ایشیائی ریفائنریوں کوتمام خام معاہدوں پرعمل کی یقین دہانی کرادی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

معاملے سے آگاہ ذرائع نے آج پیر کو بتایا ہے کہ سعودی تیل کی بڑی کمپنی آرامکو نے شمالی ایشیا میں کم از کم پانچ گاہکوں کو مطلع کردیا ہے کہ وہ جولائی میں معاہدہ شدہ خام تیل کی پوری مقدار وصول کر لیں گے۔ تین تجارتی ذرائع نے بتایا کہ کچھ سرکاری چینی ریفائنریوں نے جولائی میں سپلائی میں کٹوتی کا کہا تھا جس کا تخمینہ جون کے مقابلے میں تقریباً 10 ملین بیرل کم ہو گا۔

آرامکو نے غیر متوقع طور پر جولائی کی لوڈنگ شپمنٹس کے لیے ایشیا کے لیے خام تیل کے تمام درجات کے لیے اپنی آفیشل سیلنگ پرائسز (OSPs) میں اضافہ کردیا۔ تاہم سعودی کروڈ کی کل چینی درآمدات جون کی سطح پر تقریباً اسی سطح پر رہنے کا امکان ہے کیونکہ سرکاری کے علاوہ دیگر چینی ریفائنریز نے جون میں کم سطح کے مقابلے میں جولائی کے مہینے کے لیے سپلائی بڑھانے کی درخواست کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں