حج سیزن

اس سال 177 کمپنیاں سعودی عازمین کو خدمات فراہم کر رہیں ہیں

حج کی شرائط پر پورا اترنے والے "نسک" ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

داخلی حجاج کی خدمت کی سہولیات کی رابطہ کونسل ’’ متحد‘‘ کے سربراہ ڈاکٹر ساعد الجھنی نے انکشاف کیا ہے کہ اس سال حج سیزن میں 177 کمپنیوں کو سعودی عازمین کی خدمت کے لیے چنا گیا ہے۔ یہ کمپنیاں مملکت کے تمام شہروں کا احاطہ کر رہی ہیں۔ حج کی شرائط پر پورا اترنے والے شہری اور رہائشی وزارت حج و عمرہ یا "نسک" ایپلی کیشن کے ذریعے حج کے لیے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رجسٹریشن 6 ماہ قبل شروع ہوئی تھی اور یہی وہ طریقہ ہے جو حج کے خواہاں افراد کو استعمال کرنا چاہیے چاہے وہ شہری ہوں یا سعودی عرب کے اندر رہنے والے رہائشی ہوں۔

جعلی حج مہمات کے متعلق بات کرتے ہوئے ڈاکٹر الجھنی نے کہا کہ جعلی مہمات کے اپنے طریقے ہوتے ہیں جو حج کے خواہاں افراد کو اس دھوکے میں ڈال دیتے ہیں کہ یہ باقاعدہ مہمات ہیں جبکہ اصل میں یہ فرضی ہوتی ہیں۔ جعلی حج سکیموں کا مقصد صرف پیسہ اکٹھا کرنا اور دھوکہ دہی اور فراڈ کرنا ہے۔ یہ حج مہات اکثر حج سے کئی مہینوں پہلے شروع کردی جاتی ہیں۔ جعلی حج سکیموں کو چلانے والے افراد قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ وہ حجاج کو بغیر اجازت کے مقدس مقامات پر لاتے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے حال ہی میں کہا ہے کہ مناسک حج ادا کرنے کے لیے صرف منظور شدہ پلیٹ فارمز سے رجسٹریشن کی جا رہی ہے۔ جعلی حج سکیموں سے ہوشیار رہا جائے اور منظور شدہ پلیٹ فارمز کے علاوہ کسی اور سے رجوع نہ کیا جائے۔ حج کی ریزرویشن صرف وزارت حج و عمرہ کی ویب سائٹ اور "نسک" ایپلی کیشن کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ یورپ، امریکہ اور آسٹریلیا کے عازمین "نسک" کے ذریعے بکنگ کرا سکتے ہیں۔ اسلامی ملکوں کے عازمین کے لیے ریزرویشن حج امور کے دفاتر کے ذریعے ہوتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں