جوہری معاملے پر واشنگٹن کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا: ایرانی عہدیدار

امریکہ اچھے ارادے دکھاتا ہے تو ہم اس کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ کر سکتے ہیں: ایرانی وزارت خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے آج پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ان کے ملک نے کبھی بھی مذاکرات کی میز نہیں چھوڑی اور ہمیشہ اپنی سنجیدہ تیاری کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر نیک نیتی کا مظاہرہ کیا جائے تو ایران امریکہ کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ کر سکتا ہے۔

ایران کی خبررساں ایجنسی ’’ مہر‘‘ نے پیر کے روز شوریٰ کونسل کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران نے امریکی فریق کو مطلع کیا ہے کہ جوہری مذاکرات اسی صورت میں کسی نتیجے پر پہنچیں گے جب تہران کے مطالبات مانے جائیں گے۔

شوریٰ کونسل میں قومی سلامتی کمیٹی کے دوسرے نائب سربراہ عباس مقتدائی نے ایجنسی کو دیے گئے بیانات میں ان خبروں کی تردید کی کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

مقتدی نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے تک پہنچنے کے بارے میں کچھ بے بنیاد قیاس آرائیاں اور افواہیں ہیں ۔ تاہم اس حوالے سے حقائق وقت پر سامنے آئیں گے۔ ایرانی عہدیدار نے کہا کہ تہران امریکی دباؤ کی بنا پر پیچھے نہیں ہٹے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں