سعودی عرب اور شام کے وزراء خارجہ کی ملاقات، تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کے روز دارالحکومت الریاض میں اپنے شامی ہم منصب فیصل المقداد سے ملاقات کی ہے اور ان سے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پربات چیت کی ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان اور ڈاکٹر فیصل المقداد کے درمیان یہ ملاقات عرب لیگ کے رکن ممالک اور بحرالکاہل کے چھوٹے جزائر پر مشتمل ترقی پذیر ریاستوں کے درمیان دوسرے وزارتی اجلاس کے موقع پر ہوئی ہے۔ اس کی میزبانی سعودی عرب نے کی تھی۔

سعودی وزارتِ خارجہ کے سرکاری اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک ٹویٹ کے مطابق ملاقات میں دونوں وزراء نے شام اور خطے کی تازہ صورت حال اور باہمی دلچسپی کے مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

یہ ملاقات سعودی عرب اور شام کے درمیان تعلقات میں حالیہ گرم جوشی اور شام اور دیگر عرب ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے سلسلۂ جنبانی کے بعد ہوئی ہے۔ان میل ملاقاتوں کے نتیجے میں شام کی عرب لیگ میں دوبارہ واپسی ہوئی ہے اور شامی صدر بشارالاسد نے گذشتہ ماہ سعودی عرب میں منعقدہ عرب لیگ کے سربراہ اجلاس میں شرکت کی تھی۔ایک عشرے سے زیادہ عرصے کے بعد شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے انھیں اس عرب سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں