سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں 68,000 نشہ آور ایمفیٹامین گولیاں ضبط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی جنرل ڈائریکٹوریٹ فار نارکوٹکس کنٹرول نے مشرقی صوبے میں ایک شہری کو منشیات کی ایمفیٹامین کی 68,169 گولیاں فروخت کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ فار نارکوٹکس کنٹرول نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "ٹویٹر" پر اپنے اکاؤنٹ پر شائع ہونے والی ایک بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ منشیات کی روک تھام کی مہم میں منشیات کی گولیوں کی بھاری مقدار ضبط کی گئی ہے۔ اس کارروائی میں گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

سکیورٹی حکام نے شہریوں سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں منشیات کی اسمگلنگ اور اس کی تشہیر یا فروغ کی سرگرمیوں کے حوالے سے مکہ مکرمہ اور ریاض میں کسی قسم کی شکایت ہیلپ لائن 911 پر دیں جب کہ مشرقی صوبوں اور ملک کے دیگرعلاقوں سے منشیات کے حوالے سے کسی قسم کی شکایت 999 پر دیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں