اجازت نامہ کے بغیر لوگوں کو حج کے لیے لانے پر قید و جرمانہ ہوگا: سعودی عرب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں جنرل سکیورٹی نے اعلان کیا ہے کہ جو کوئی بھی اجازت نامہ کے بغیر لوگوں کو حج کے لیے لاتے ہوئے پکڑا گیا اسے چھ ماہ قید اور 50 ہزار ریال تک جرمانہ کی سزا دی جائے گی۔ حج کے قواعد اور ضوابط کی خلاف ورزی ایک سے زیادہ مرتبہ کی گئی تو جرمانہ بھی کئی گنا بڑھتا جائے گا۔

سعودی جنرل سکیورٹی نے مزید بتایا کہ لوگوں کو غیر قانونی طور پر حرم مکہ لانے والے کے نقل و حمل کے ذریعہ کو بھی ضبط کیا جا سکتا ہے۔ حج قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والا غیر ملکی ہوا تو اسے ملک بدر کر دیا جائے گا اور اس کے دوبارہ سعودی عرب آنے پر بھی پابندی لگا دی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں