لبنانی وزیر توانائی کی پناہ گزین کیمپوں کی بجلی منقطع کرنے کی دھمکی

لبنانیوں کو شامی اور فلسطینیوں کے زیر استعمال بجلی کے اخراجات پورا کرنے کی ضرورت نہیں: ولید فیاض

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنان کے وزیر توانائی ولید فیاض نے فلسطینی اور شامی پناہ گزینوں کی طرف سے بجلی کے استعمال کے اخراجات کی ادائیگی میں ناکامی کی صورت میں کیمپوں کی بجلی منقطع کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔

وزیر نے پناہ گزینوں پر زور دیا کہ وہ اپنے زیر استعمال بجلی کے اخراجات بھی ادا کیا کریں۔ لبنانی وزیر اعظم کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے منتقل ہونے والے بیانات میں وزیر توانائی نے کہا کہ لبنانیوں کو شامی اور فلسطینیوں کے زیر استعمال بجلی کے اخراجات ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہر فریق اپنی کھپت کے مطابق اس کی لاگت بھی ادا کرے۔

اقوام متحدہ اور یو این ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی فار پیلسٹائن ریفیوجیز ان دا نیئر ایسٹ (انروا) کی جانب سے اس بجلی کی کے اخراجات کو پورا کرنے کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو ولید فیاض نے کہا کہ ان دونوں نے مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ابھی تک مثبت ہیں اور ہم بلوں کی ادائیگی کے لیے کوئی حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آخر کار اگر لاگت کو پورا نہ کیا جائے گا تو ہم بجلی نہیں دے سکتے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں