مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حجاج کرام کی خدمت کے لیے 172 ہسپتال اور صحت کے مراکز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی وزارت صحت نے حجاج کرام کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے اس سال 1444ھ کے حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشاعر مقدسہ میں صحت کی بہترین سہولیات کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔

وزارت صحت نے واضح کیا کہ حجاج کرام کو 14 فضائی، زمینی اور سمندری راستوں سے صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے تیاریاں کی گئی ہیں۔ حج کے موقعے پر مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں ہنگامی طبی سروس فراہم کرنے والے ہسپتالوں کی تعداد 32 تک پہنچ گئی ہے، جن میں فیلڈ اسپتال بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 140 مراکزِ صحت قائم کیے گئے ہیں جن میں مریضوں کے لیے 6132 بستروں کی گنجائش موجود ہے، جبکہ انتہائی نگہداشت کے لیے مختص کیے گئے بستروں کی تعداد 761 اور سن اسٹروک کے لیے مختص کیے گئے بستروں کی تعداد 222 ہے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ یہ دوسرا حج سیزن ہے جس میں مریض عازمین کو ورچوئل ہسپتال کے ذریعے اپنی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ گذشتہ حج سیزن میں کامیابی کے ساتھ ورچوئل خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ حج کے موقعے پر عازمین کی سہولت کے لیے 32 ہزار طبی کارکنوں اور ڈاکٹروں پر مشتمل عملہ موجود ہے۔

وزارت صحت نے مشاعر ٹرین اور حرمین شریفین میں میڈیکل پوائنٹس تیار کیے ہیں۔ موبائل میڈیکل گاڑیاں مقدس مقامات کے درمیان پیدل چلنے والوں کے ساتھ ساتھ چلیں گی۔ حرم مکی، مشعر منیٰ اور جمرات کے مقامات پر16 ہنگامی طبی مراکز قائم ہیں اور 190 ایمبولینسیں فراہم کی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں