سعودی طبی ٹیموں کی بروقت کارروائی، انڈونیشین عازم حج کو بچا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ کے کنٹرول سنٹر میں میڈیکل ٹیم نے ایک انڈونیشین خاتون عازم حج کی جان بچالی ۔ انڈونیشیائی شہری کا دل آٹھ منٹ تک رکا رہا تھا۔

ایئرپورٹ پر طیارے کے اترنے کے بعد خاتون کو دل کا دورہ پڑ گیا۔ ایئرپورٹ پر موجود میڈیکل ٹیم نے ایک مسافر کے متعلق میں ہنگامی کال کا فوری جواب دیا۔ خاتون کو طیارہ اترنے کے فوری بعد ہارٹ اٹیک ہوا تھا۔

طبی ٹیم نے خاتون کا جائزہ لیا اور دیکھا کہ اس کا دل اب دھڑک نہیں رہا۔ انہوں نے جلدی سے کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن (سی پی آر ) شروع کر دیا۔ طبی ٹیم نے خاتون کے دل کی دھڑکن بحال ہونے سے پہلے دو بار اس کا سی پی آر کیا۔

حکام کے مطابق انڈونیشین خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم ہے۔

واضح رہے اس سال حج سیزن میں اب تک 5 لاکھ 85 ہزار سے زیادہ عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔ یہ عازم فضائی اور زمین راستے سے مدینہ منورہ آئے۔

توقع ہے کہ حج 26 جون سے شروع ہوجائے گا۔ اس سال لگ بھگ 2.6 ملین مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے۔ یہ کورونا وبا کے بعد مکمل تعداد کے ساتھ پہلا حج ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں