سعودی عرب نے ملائیشیا سے 302 کلو گرام کوکین کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ملائیشیا سے آنے والی 302.2 کلو گرام کوکین کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق ملائیشیا کی کاؤنٹرپارٹ ایجنسی کو جنرل ڈائریکٹوریٹ فار نارکوٹکس کنٹرول کی طرف سے اس حوالے سے اطلاعات فراہم کردی گئی ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق وزارت داخلہ کے سکیورٹی ترجمان کرنل طلال بن عبدالمحسن بن شلہوب نے بتایا کہ منشیات کی اسمگلنگ میں مہارت رکھنے والے جرائم پیشہ نیٹ ورکس کی سرگرمیوں کی مسلسل فعال نگرانی کے نتیجے میں سعودی عرب میں کسی ملک سے آنے والے کنٹینر کے اندر سویابین میں چھپائی گئی منشیات کا پتا چلایا گیا۔

سویا بین کا کنٹینر جس میں پکڑی گئی کوکین چھپائی گئی تھی
سویا بین کا کنٹینر جس میں پکڑی گئی کوکین چھپائی گئی تھی

بن شلہوب نے زور دے کر کہا کہ سعودی عرب منشیات کے ذریعے مملکت، اس کے نوجوانوں اور پوری دنیا کی سلامتی کو نشانہ بنانے والی مجرمانہ سرگرمیوں کو لگام دینے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔ سعودی عرب منشیات کی لعنت سے نجات کے لیے اس مکروہ دھندے میں ملوث اسمگلروں کو گرفتار کرکے انہیں قانون کے حوالے کیا جاتا ہے۔

سعودی عرب میں یہ پہلا آپریشن نہیں جس کے ذریعے سعودی عرب ملائیشیا میں منشیات کی ایک بڑی کھیپ کی اسمگلنگ کو ناکام بنانے میں کامیاب ہوا۔ ملائیشیا کی کسٹمز انتظامیہ نے مارچ 2021 میں ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات کی کھیپ پکڑنے میں کامیابی حاصل کی، جس کی مقدار تقریباً 16 ٹن تھی۔ ملائیشین حکام کو کھیپ کی خبر پہنچانے میں سعودی مدد کے نتیجے میں "کیپٹاگون" کی ایک بلین ڈالر سے زیادہ مالیت کی گولیاں پکڑی گئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں