مدینہ منورہ میں ایک لاکھ 34 ہزار زائرین 14 زبانوں میں رضا کارانہ سروسز سے مستفید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں مختلف ادارے عازمین حج کو سروسز کی فراہمی میں ہمہ وقت مشغول ہیں۔ مدینہ منورہ کی ہیلتھ ایسوسی ایشن کی طرف سے عازمین حج کو آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ مدینہ منورہ کی ہیلتھ سوسائٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سوسائٹی کی طرف سے ایک لاکھ چونتیس ہزار عازمین کو 14 عالمی زبانوں میں رہ نمائی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔

مدینہ ہیلتھ سوسائٹی نے کہا ہے کہ وزارتِ حج و عمرہ ، مدینہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور مدینہ اسلامی یونیورسٹی کے تعاون سے سوا لاکھ سے زائد عازمین کو تعلیمی اور رضا کارانہ خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سمارٹ اسکرینوں کو فعال کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ حرمین ایکسپریس ٹرین اسٹیشنوں اور بس اسٹیشنوں پرعازمین حج کی رہ نمائی کے لیے اسمارٹ اسکرینیں نصب کی گئی ہیں۔

اس مہم میں متعدد زبانوں میں تعلیمی بروشرز کے ذریعے دستیاب میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ عازمین کو انگریزی، فرانسیسی، اردو فارسی، عربی زبانوں کے علاوہ، مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کی جانے والی ویڈیوز کا استعمال کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں