’فراس کے ساتھ جو ہوا، خدا نے اس کا پردہ رکھا‘ ملکہ رانیا کا فوٹوگرافر پر دلچسپ ردعمل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کی اہلیہ ملکہ رانیہ العبداللہ نے اپنے فوٹو گرافر کے ساتھ پیش آنے والے ایک واقعے کی مختصر سی ویڈیو اپنے انسٹا گرام کے اسٹیٹس پرلگائی اور اس کے ساتھ مزاحیہ تبصرہ کیا جو عوام وخواص کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

یہ ویڈیو ملکہ رانیا کےفوٹو گرافر فراس کی ایک جگہ ٹھوکر لگنے کی ہے جس پر ملکہ نے مزاحیہ تبصرہ کیا۔

ہوا یہ کہ ملکہ رانیا الحسین شہرکے پیلس آف کلچر میں نوجوانوں کے لیے سترہویں سالانہ ملکہ رانیہ العبداللہ ایوارڈ برائے ممتاز استاد، پانچویں سیشن میں ممتاز تعلیمی مشیر کے ایوارڈ اور ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن ایوارڈ برائے ایکسیلینس کے تیسرے سیشن کے فاتحین کے حوالے سے تقسیم انعامات کی تقریب میں شریک تھیں۔ اس دوران ان کا فوٹو گرافر عکس بندی کے دوران پھسل گیا اور اس کو ٹھوکر لگی۔

ملکہ نے انسٹاگرام پر اپنے ذاتی صفحہ پر (اسٹیٹس) فیچر کے ذریعے ایک چھوٹی سے ویڈیو پوسٹ کی جس میں اس لمحے کودکھایا گیا تھا جب ان کے ذاتی فوٹوگرافر فراس نے ٹھوکر کھائی۔ انہوں نےاس پر تبصرہ کیا کہ " فراس کے ساتھ جو ہوا اللہ نے ہی اس کا پردہ رکھا"۔

ملکہ نے انسٹاگرام کے ذریعے کہا کہ "ہر استاد اور استانی کا شکریہ جنہوں نے محبت، جذبے اور خلوص کے ساتھ طلبہ کو علم کی منتقلی میں کردار ادا کیا۔ ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے سخت محنت کی‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں