ایران نے خلیج میں خودکش ڈرون کا تجربہ کیا ہے: امریکی عہدیدار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خطے میں ایک امریکی عہدیدا نے بتایا ہے کہ ایران نے خلیج میں ایکسرسائز کرنے والے بحری جہاز کے خلاف ایک خودکش ڈرون کا تجربہ کیا اور علاقے میں بحری جہازوں کو خبردار کیے بغیر ایک اور میزائل یا ڈرون فائر کیا۔

عہدیدار نے امریکی انٹیلی جنس ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بدھ کو ایک طرفہ ڈرون کو ایران کے جاسک علاقے سے سمندر میں 8 سے 9 میل دور پانیوں کی جانب فائر کیا۔ ڈرون میں مشقی بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ بنیادی طور پر تجارتی بحری جہازوں کو مارنے کی مشق تھی۔ یہ واحد چیز ہے جس خلیج عمان میں ایسا کرنے کی وجہ ہوسکتی ہے۔

واضح رہے امریکہ نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ 2019 سے تزویراتی اہمیت کے حامل خلیجی پانیوں میں تجارتی بحری جہازوں کے خلاف کئی حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔ ایرانی حکام اس حوالے سے تبصرے کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں