شیر خوار بچوں کو گود میں لیے لبنانی سکول میں خواتین کی ہاتھا پائی، ویڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

لبنان میں ایک سکول میں ماؤں کے درمیان غیر معمولی جھگڑا ہو گیا اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ عورتیں گود میں شیر خوار بچوں اٹھانے کے باوجود ایک دوسرے کو مارنے میں شریک ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں لبنان کے ایک سکول میں خواتین کے ایک گروپ کو اپنے بچوں کے سامنے گھونسوں کا تبادلہ کرتے اور ایک دوسرے کے بال نوچتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر متحرک افراد نے بتایا کہ یہ واقعہ طرابلس کے ایک سکول میں پیش آیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی مائیں اپنے شیر خوار بچوں کو لے کر جا رہی ہیں اور ساتھ دوسروں کے ساتھ لڑائی بھی کر رہی ہیں۔ سکول کا ہال ریسلنگ کے اکھاڑے میں تبدیل ہو گیا اور کوئی بھی اس جنگ کو روک نہیں رہا تھا۔

اس دوران خوفزدہ بچوں کے رونے کی آوازیں بھی ماؤں کو لڑائی سے باز رکھنے میں ناکام ہوگئیں۔ خواتین کے درمیان لڑائی اس قدر شدید ہوگئی کہ بعض خواتین نے دوسروں پر گھونسے چلا دئیے۔ بعض خواتین دوسروں کے بال اور نقاب کھینچ رہی ہیں۔ بعض خواتین چھوٹے بچوں کے بال کھینچنے میں بھی ملوث پائی گئیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے لڑائی جھگڑا کرنے والی ان خواتین کو تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے اپنی زچگی کی پروا بھی نہ کرتے ہوئے لڑائی میں حصہ لیا اور اپنے بچوں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈال دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں