اتوار کی شام ذو الحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے: سعودی سپریم کورٹ

سعودی عرب میں پیر 19 جون کو یکم ذو الحج، بدھ 28 جون کو عیدالاضحیٰ کا امکان ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے نے مملکت بھر کے تمام مسلمانوں سے اتوار کی شام 18 جون کو ذو الحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کرنے کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے سعودی عرب میں اتوار کی شام ذو القعد کی 29 تاریخ ہے۔ پاکستان میں 29 ذو القعد پیر کو ہے اور پاکستان میں ذو الحج کا چاند دیکھنے کی کوشش پیر 19 جون کو کی جائے گی۔

سعودی سپریم کورٹ نے درخواست کی ہے کہ جو بھی اسے کھلی آنکھ سے یا دوربین کے ذریعے دیکھے اس کے بارے میں قریبی عدالت کو مطلع کرے۔

ابوظہبی میں واقع بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے کہا ہے کہ عالم اسلام کے وسط اور مغرب میں اتوار کو چاند کو دیکھنا دوربین کے ذریعے ہی مشکل سے ممکن ہے۔ اس لیے توقع ہے کہ ان ملکوں میں چاند پیر 19 جون کو نظر آئے گا اور یکم ذو الحج منگل 20 جون کو ہوگی۔ اس طرح عید الاضحی جمعرات 29 جون کو ہوگی۔

سعودی عرب کی فلکیاتی سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں سال 2023 کی عید الاضحیٰ 28 جون بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔ مصر کے قومی ادارہ برائے فلکیاتی اور جیو فزیکل ریسرچ نے مصر میں بھی عید الاضحیٰ بدھ 28 جون کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں