حج سیزن

حج کے دوران فوٹوگرافی کے لیے کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت حج نے حج کے ایام میں حرم مکی اور حرم نبوی میں فوٹو گرافی کے لیے کچھ اصول وضع کیے ہیں۔ وزارت حج نے عازمین پر زور دیا ہے کہ وہ حج کے بابرکت اوقاف سے فائدہ اٹھائیں اور نیک اعمال پر یکسوئی کے ساتھ توجہ دیں۔

وزارت حج نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے کہا کہ مناسک حج کی ادائیگی کے دوران تصویر کھنچوانے کے کچھ آداب ہیں اور عازمین کو ان کا خیال رکھنا ہوگا۔ اس حوالے سے عازمین کوہدایت دی گئی ہے کہ وہ "زیادہ دیر تک کھڑے رہنے سے گریز کریں، حاجیوں کے راستوں سے دور رہیں، ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے سے گریز کریں اور دوسروں کی رازداری کا احترام کریں‘‘۔

خیال رہے کہ حج کے موقعے پر عازمین حج اس بابرکت سفر کو یادگار بنانے کے کے لیے مقدس مقامات کی فوٹو گرافی میں مشغول رہتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں