سعودی عرب میں کھجور کی رنگت کے بارے میں سوشل میڈیا پرافواہوں کے بعد حکومت کی وضاحت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں کھجوروں کے قومی مرکز نے ایک وضاحتی بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں ہلکے رنگ کی کھجوروں کو ریڈی ایشن یا لیزر سے ان کا رنگ درست کرنے کے بارے میں معلومات غلط ہیں۔

تفصیل کےمطابق سعودی عرب کے کھجور کے قومی مرکز کا بیان ’ٹویٹر‘ پر شائع ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ "سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے کلپس میں کہا گیا ہے کہ خراب رنگ کی کھجوروں کا رنگ لیزر سے ٹھیک کیا جاتا ہے، ایسا کچھ نہیں اس نوعیت کے تمام دعوے بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "عام طور پر کھجور کا رنگ کئی وجوہات سے متاثر ہوتا ہے جن میں سب سے اہم پیداواری علاقوں کے قدرتی اور موسمی عوامل ہیں۔ ان عوامل میں نمی کی فیصد مقدار، درجہ حرارت اور مٹی کی نوعیت وغیرہ۔ان عوامل کا اثر پھلوں کی رنگ پر بھی پڑتا ہے۔ ان سے پھلوں کے رنگ بھی متاثر ہوتے ہیں۔

مرکز نے زور دیا کہ کھجور کو ریفریجریشن یا فریزنگ کے ذریعے اسٹور کرلینا چاہیے کیونکہ اس سے کھجور کو پیداوار کی نوعیت کے مطابق ان کا اصل رنگ برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں