دو مقدس مساجد میں اعلی معیار کی موسم کی معلومات فراہمی کا انتظام

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مقدس مقامات کے مرکزی علاقے میں خودکار سٹیشنوں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

نیشنل سنٹر آف میٹرولوجی کے سی ای او ڈاکٹر ایمن بن سالم غلام نے اس سال کے حج سیزن کے لیے مکہ مکرمہ اور دیگر مقدس مقامات میں حج کے کام کا آغاز کردیا۔

مرکز نے جدید آلات اور صلاحیتوں کا ایک پیکیج شروع کیا جسے مرکز نے ورک پلان میں شامل کیا اور اس کے ذریعہ ممتاز خدمات تک رسائی فراہم کردی۔ یہ نیا نظام اعلیٰ درستی سے موسمیاتی معلومات فراہم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر ایمن غلام نے اتوار کو منیٰ میں منعقد پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ اس سال حج کے دوران مکہ مکرمہ، مدینۃ منورہ اور مقدس مقامات پر سب سے نمایاں موسمی مظاہر متوقع ہیں۔ موسم کے حوالے سے کی گئی پیش گوئیوں کی روشنی میں معلوم ہوتا ہے کہ مکہ مکرمہ میں عام طور پر گرم موسم ہے۔ مقدس مقامات پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری تک کے درمیان ہوگا۔ ان مقدس مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت 27 سے 30 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ دن کے اوقات میں آسمان جزوی ابر آلود رہے گا۔ سحطی ہوائیں چلیں گی۔ جنوبی مکہ مکرمہ میں یہ بات بھی خارج از امکان نہیں کہ گرچ چمک کے بادل بنیں اور ان کا اثر مقدس مقامات تک پہنچ جائے۔

موسمیات کے قومی مرکز کے سی ای او نے علاقائی مرکز برائے موسمیاتی تبدیلی اور ریجنل سنٹر فار وارننگ آف ڈسٹ سٹارمز کے حوالے سے بتایا کہ آب و ہوا کے تغیرات سے متعلق ہر چیز کا مطالعہ کیا جارہا اور اس کی نگرانی کی جارہی ہے۔ اس مطالعہ کامقصد مقدس مقامات پر معلومات اور موسمی مظاہر کا تجزیہ کرنا ہے۔

ڈاکٹر ایمن غلام نے اس حج سیزن کے لیے بہترین "میڈیا اور آگاہی کے کام" کے لیے نیشنل میٹرولوجیکل سینٹر ایوارڈ کے اجرا کا اعلان کردیا۔ اس ایوارڈ میں میڈیا اور حکومتی اداروں شریک ہوں گے۔

واضح رہے موسمیات کا قومی مرکز نے اس سال ایک مربوط منصوبے کے مطابق حج سیزن کے لیے اپنے منصوبے کے اندر متعدد خدمات تیار کرنے پر کام کیا ہے۔ مرکز نے خودکار سٹیشنوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔ دو مقدس ترین مساجد اور مقدس مقامات کے رقبے میں جغرافیائی کوریج اور معلومات کی درستی کو بڑھانے کے لیے جدید آلات لگائے ہیں۔ اس کے علاقے کئی زبانوں میں 24 گھنٹے موسم معلومات کی ونڈو شروع کردی گئی ہے۔

میڈیا اور آگاہی کے پہلو سے بھی مرکز نے کام کیا اور اس نے اپنے ذرائع ابلاغ اور آگاہی کی توانائیوں کو ایک میڈیا سینٹر کے ذریعے مربوط کردیا ہے۔ یہ سنٹر میڈیا، سرکاری اور نجی یجنسیوں کی خدمت کے لیے چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے۔ یہ مرکز بیت اللہ شریف آنے والوں کو متعدد زبانوں میں پیغامات بھیجنے کے ساتھ ساتھ روزانہ موسمی بلیٹن بھی نشر کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں