سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی، قطر اور امارات کے سفارتخانے کھل گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

قطر اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کے اعلان کے بعد آج بروز پیر دونوں ممالک میں سفارتخانوں نے دوبارہ اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

قطری وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ دونوں سفارتخانوں کی جانب سے سہولیات کی دوبارہ فراہمی کے موقع پر قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی اور شیخ عبداللہ بن زاید کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

قطر کو 2017 میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کی جانب سے سفارتی بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا تھا جسے 2021 میں سعودی عرب کے تاریخی شہر العلاء میں ہونے والی معاہدے کے اعلامیہ پر دستخط کے بعد ختم کر دیا گیا تھا۔

ریاض اور قاہرہ نے 2021 میں ہی دوحا میں اپنے سفیر دوبارہ متعین کر دئیے تھے جبکہ بحرین نے ابھی تک سفارتخانہ کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں