وسطی اردن میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ۔۔ ویڈیو بنانے والا ’’یا ساتر‘‘ پکار اٹھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اردن کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر پیر کے روز آبادی کے بیچ کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں ہیلی کاپٹر کو انتہائی نچلی پرواز کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد وہ شمالی عمان کے البقعہ نامی علاقے میں کھلے کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ذرائع سے ملنے والی معلومات میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جہاز میں کوئی فنی خرابی اس کے کریش کا باعث بنی۔

ادھر اردن کی مسلح فوج کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کوبرا طرز کا یہ ہیلی کاپٹر شاہی فضائیہ کے فلیٹ کا حصہ تھا۔ حادثے کے وقت تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔

پرواز کے دوران پیدا ہونے والی فنی خرابی کے باعث پائیلٹ نے آبادی سے دور کھیتوں میں ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی لیکن اس دوران جہاز گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں عام شہریوں کا کسی قسم کا جانی و مالکی نقصان نہیں ہوا۔

کریش ہونے والے ہیلی کاپٹر کے دونوں ہواباز زخمی ہوئے جنہیں الحسین میڈیکل سٹی علاج کے لئے داخل کرا دیا گیا ہے۔ ہستپال ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوابازوں کو درمیانے درجے کے زخم آئے۔

ادھر اردن کی مسلح فوج نے حادثے سے متعلق افواہیں پھیلانے سے گریز کی ہدایت کی ہے اور حقیقت حال جاننے کے لئے درست ذرائع سے استفادہ کی تلقین کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں