اردن میں ہیلی کاپٹر کو حادثہ، ایک پائلٹ جاں بحق، دوسرا زخمی

کوبرا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کر رہا تھا، بقعہ میں حادثہ پیش آیا، پائلٹ علی احمد چل بسا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اردن کی مسلح افواج کی جنرل کمان کے ایک سرکاری فوجی ذرائع نے رائل ایئر فورس کے میجر پائلٹ علی احمد محمود الحراسیس کی موت کا اعلان کردیا اور بتایا کہ پائلٹ علی احمد ایک کوبرا فوجی ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثہ کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا اور اس نے ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔ بقعہ کے علاقے میں پائلٹ میجر علی احمد محمود اور ایک ساتھ زخمی ہوگئے تھے۔ علی احمد ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو تصدیق کی کہ حادثے میں زخمی ہونے والا دوسرا پائلٹ اب بھی میڈیکل سٹی میں زیر علاج ہے۔

پائلٹ میجر علی احمد محمود الحرسیس

کل پیر کو مسلح افواج کے ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ گر کر تباہ ہونے والا کوبرا ہیلی کاپٹر رائل ایئر فورس کا تھا۔ یہ ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کر رہا تھا اور اس نے بقعہ کے علاقے میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ اس کے دو پائلٹ زخمی ہیں جنہیں الحسین میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم منگل کو ان میں سے ایک کی موت کا اعلان کردیا گیا۔

فوج نے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ معلومات کے درست ذرائع کا حوالہ دیے بغیر افواہیں پھیلانے سے گریز کریں جس سے معاشرے میں بے چینی پھیلتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں