ریاض میں حج اور حرم مکی سے متعلق نادر اشیا کی نمائش کا انعقاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

ریاض میں کنگ عبد العزیز پبلک لائبریری میں حج اور حرمی مکی سے متعلق نادر اشیا کی نمائش منعقد کی جارہی ہے۔ اس نمائش میں لائبریری کے ہولڈنگز سے متعلق مخطوطات ، نایاب کتابیں ، تصاویر ، سکے اور چھوٹی اشیا رکھی گئی ہیں۔ اس نمائش میں مناسک حج کی ادائیگی سےمتعلق منی اور عرفات کے ساتھ حرم مکی اور مدینہ منورہ کی اشیا بھی رکھی گئی ہیں۔

کنگ عبد العزیز پبلک لائبریری کے جنرل سپروائزر فیصل بن مامر نے کہا کہ یہ نمائش حج سیزن کے موقع پر سال 1444 ہجری کے لئے لگائی گئی ہے تاکہ حقیقی اسلامی مذہب سے متعلق اہم رسم و رواج کو برقرار رکھا جاسکے۔ عرب اور اسلامی ورثے میں حج کی ثقافت کے پہلوؤں کو نمایاں کیا جائے۔ اس میں سعودی کرنسیوں کی کلیکشن بھی رکھی گئی ہے۔

کنگ عبد العزیز پبلک لائبریری میں پیش کی گئی اس نمائش میں حج سیزن سے متعلق 40 نایاب تصاویر پیش کی گئی ہیں۔ دو مقدس ترین مساجد کے لئے مشہور مسافروں کی تصاویر بھی موجود ہیں جو سعودی ریاست کے قیام سے قبل اور بعد کی ہیں۔ تصاویر میں میجر جنرل محمد صادق کی تصاویر کا ایک گروپ بھی شامل ہے۔ اسی طرح ہندوستان کے احمد مرزا کی 115 سال قدیم تصاویر بھی رکھی گئی ہیں۔ اس نمائش میں عالمی فوٹوگرافر احمد پاشا حلمی کی تصاویر کی مثالیں بھی موجود ہیں۔ ان تصاویر کی تعداد 365 تک پہنچ جاتا ہے۔

سال 1354 ہجری مطابق 1936 عیسوی میں حج کے متعدد مناظر کی تصاویر کا ایک گروپ بھی ہے۔ یہ تصاویر مصری حج مشن نے سال 1936 کے اشتہار کے لئے بنائی تھیں۔ اس میں جبل عرفات پر حجاج کرام کے کھڑے ہونے کی تصویر بھی ہے۔ اس سال کی کعبہ مشرفہ کی تصویر بھی ہے۔ مِنیٰ اور مزدلفہ میں موجود حجاج کرام کی تصویر بھی ہے۔

13
13

لائبریری نے تصاویر کا ایک بہت بڑا آرکائیو حاصل کیا ہے جو دنیا میں نایاب ترین ہے۔ اس آرکائیو میں 81 سو تصاویر شامل ہیں جو مشرق کے اور عرب اور اسلامی دنیا کے سب سے مشہور فوٹوگرافروں نے 1740 میں بنائی تھیں۔

لائبریری میں منعقد نمائش میں نادر مخطوطات بھی رکھے گئے ہیں۔ ایک مخطوطہ ’’ قراۃ العین فی اوصاف الحرمین‘‘ کے نام سے ہے۔ ایک مخطوطہ ’’ دلائل الخیرات و شوارق الانوار‘‘ کے نام سے ہے۔ ’’ کتاب النوادر‘‘ بھی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں