ریاض کے لیے ایکسپو 2030 کی میزبانی لینے کے لیے شہزادہ محمد بن سلمان پیرس پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے ولی عہدہ شہزادہ محمد بن سلمان اور رائل کمیشن برائے ریاض شہر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے ریاض کے امیدواری کے لیے پیرس پہنچ گئے۔ پیرس میں شہزادہ محمد بن سلمان کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔

ورلڈ ایکسپو کی ذمہ دار تنظیم بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنز کے 179 رکن ممالک کے نمائندوں کا باضابطہ استقبال کیا گیا۔ بیورو کے 172ویں جنرل اسمبلی اجلاس آج منگل 20 جونکو پیرس میں ہوگا۔

یہ تقریب "ریاض ایکسپو 2030" کی میزبانی کے لیے نامزدگی کے طریقہ کار کے حصے کے طور پر منعقد کی گئی ہے۔ اس تقریب کا مقصد ایکسپو کے لیے دارالحکومت کی تیاری اور نمائش کی میزبانی کے لیے منصوبوں کو متعارف کرانا ہے۔ تاکہ اگلے جنرل اسمبیلی کی تقریب کے لیے میزبان شہر کا انتخاب کرنے کے لیے ووٹنگ کی تیاری کی جا سکے۔ ووٹنگ کے لیے اسمبلی کا اجلاس نومبر 2023 میں ہوگا۔

استقبالیہ رائل کمیشن فار دی سٹی آف ریاض کی طرف سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس میں ایک نمائش شامل ہے جو مملکت اور اس کے دارالحکومت کی تہذیبی اور ثقافتی گہرائی کو ظاہر کرتی ہے۔ اس کے سیاسی اور اقتصادی وزن کا تعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس کے جغرافیائی محل وقوع کے امتیاز اور ممتاز انفراسٹرکچر کو بیان کیا جائے گا۔ یہ وہ انفرا سٹرکچر ہے جو اسے سب سے بڑی بین الاقوامی تقریبات کی میزبانی کے لیے تیار کرتا ہے۔

یہ نمائش اپنے زائرین کو 2030 میں ریاض کے ایک ورچوئل سفر کے ذریعے لے جاتی ہے۔ واضح رہے ایکسپو 2030 سب سے زیادہ بااثر عالمی پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں