سعودی عرب:"العلا" کے قدرتی حسن کو نمایاں کرنے والی فلموں کے لیے گرانٹ کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی ’ریڈ سی فنڈ فاؤنڈیشن‘ نے "العلا فلم" کے ساتھ شراکت کا اعلان کیا ہے۔ اس شراکت داری میں ان فلم سازوں کی مدد کے لیے گرانٹ شامل ہے جو مملکت کے خوبصورت، ثقافت سے بھرپور اور تاریخی مقام العلا کے شاندار اور متنوع مناظر کو اپنی فلموں کی عکس بندی میں شامل کریں گے۔

اس شراکت داری میں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا کے فلمسازوں کو مالی مدد فراہم کرنا، اسے اپنے سینمائی کاموں کی تیاری میں استعمال کرنا اور انہیں العلا کی سرزمین پر چیدہ چیدہ مناظر فلمانے کا موقع فراہم کرنا شامل ہے۔ شراکت داری کے معاہدے میں العلا میں فلموں کی شوٹنگ کے دوران اضافی مالی گرانٹ، لاجسٹک اور انتظامی مدد شامل ہے۔

مملکت عرب دنیا اور افریقہ میں تیار کیے جانے والے تمام فلموں کو مالی امداد حاصل کرنے کی سہولت دی جائے گی۔ ریڈ سی فاؤنڈیشن کم از کم دس فلموں کی پروڈکشن کے عمل کے لیے مالی اعانت فراہم کرے گی۔ مالی گرانٹ حاصل کرنے والی فلموں کی تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

شراکت داری میں فلموں کے لیے فنانسنگ کی درخواست اس صورت میں منظور کی جائے گی جب ان فلموں میں العلا گورنری کی اندرونی اور بیرونی مقامات، چٹانوں پر کندہ تصاویر، پہاڑوں اور وادیوں کے علاوہ دلکش ریزورٹس اور العلا کے دلکش قدرتی حسن کو شامل کیا جائے گا۔

اس میں یہ بھی شرط رکھی گئی ہے کہ بحیرہ احمر فنڈ اور "العلا فلم" کو ان فلموں کے ذریعہ پروڈکشن پارٹنرز کے طور پرشامل جائے گا جنہیں فنڈز حاصل کرنے کے مواقع کے لیے منتخب کیا جائے گا، جبکہ مملکت کو پروڈکشن پارٹنر ملک کے طور پر شامل ہوں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں