سعودی وزیر خارجہ کی سوڈانی فوج کے متحارب دھڑوں سے پرسکون رہنے کی اپیل

سعودی عرب سوڈان میں امن کی اہمیت اور قومی مفاد کو ترجیح دینے کی حمایت کرتا ہے: فیصل بن فرحان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو سوڈان میں تنازع کے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ انسانی ہمدردی کے کاموں کی بحالی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام فریقوں کے عزائم کو عمل میں لایا جائے۔

سعودی وزارت خارجہ نے بتایا کہ شہزادہ فیصل نے خود مختاری کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو سے الگ الگ فون کالز پر گفتگو کی۔

سعودی وزیر نے قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے ہر قسم کی فوجی کشیدگی کو روکنے، سوڈان اور اس کے عوام کے لیے سلامتی اور استحکام کی واپسی کی ضمانت دینے والے سیاسی حل تک پہنچنے اور دونوں فریقوں سے پر امن رہنے کی اپیل کا اعادہ کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو میں انہوں نے سوڈان میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے انسانی ہمدردی کے کاموں کو بحال کرنے، شہریوں اور امدادی کارکنوں کی حفاظت یقینی بنانے اور انسانی ہمدردی کی امداد کی آمد کے لیے کراسنگز کو تحفظ فراہم کرنے کے عزم پر زور دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں