طائف کے میقات ’’ قرن المنازل‘‘ میں عازمین کو عالمی زبانوں میں احکام حج بتائےجانے لگے

وزارت اسلامی امور نے الیکٹرانک کارڈز اور گائیڈ بکس کی تقسیم کے لیے کاؤنٹر قائم کردیے، رہنمائے حج گائیڈ بھی فراہم کی جارہی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزارت اسلامی امور نے طائف کے میقات ’’قرن المنازل‘‘ میں بھی عازمین حج کو آگاہی اور رہنمائی فراہم کرنے کی کوششوں کو تیز تر کردیا ہے۔ اس حوالے سے ایک بڑا اقدام اٹھایا گیا اور آنے والے زائرین اورعازمین حج کو عالمی زبانوں میں احکام حج بتانے کا اہتمام کردیا گیا ہے۔

وزارت اسلامی امور نے ایک بصری رابطے کی خدمت فراہم کی ہے جو سائل کو بین الاقوامی زبانوں میں مبلغین اور مترجمین سے جوڑ دیتی ہے۔ اس پلیٹ فارم پر متعدد مبلغین، مترجمین اور حجاج کی رہنمائی کرنے والے مختلف بین الاقوامی زبانوں میں تعلیمی اور رہنمائی کی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

وزارت نے الیکٹرانک کارڈ اور مختلف گائیڈ بکس کی تقسیم کے لیے کاؤنٹر فراہم کردئیے ہیں جن میں عمرہ گائیڈ بک، مسلم فورٹریس بک اور حج ورک بک شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں