عمر رسیدہ انڈونیشی عازم حج کے معدے کا کامیاب آپریشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

حج کے لیے سعودی عرب آئے ایک انڈونیشی بزرگ عازم حج کے معدے میں شدید تکلیف کے بعد اس کی فوری سرجری کرکےاس کی زندگی بچا لی گئی ہے۔

مکہ مکرمہ ہیلتھ کلسٹر کے رکن حرا جنرل ہسپتال میں ایک خصوصی طبی ٹیم کی فوری سرجیکل مداخلت نے ایک 90 سالہ انڈونیشین حاجی کی جان بچائی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حاجی کا معدہ پھٹ گیا۔ اس کے بعد اسے مسلسل قے ہونے لگی۔ پیٹ میں شدید تکلیف ہوئی اور اس نے کھانا پینا بھی چھوڑ دیا۔

حجاج کے ساتھ طبی سروس فراہم کرنے والے میڈیکل مشن میں اس کے ایکسرے کیے جانے کے بعد پتہ چلا کہ اس کے نظام انہضام میں دھماکہ ہوا ہے۔

کیس کی براہ راست میڈیکل ٹیم نے وضاحت کی کہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں مریض کی آمد پر اس کے لیے تمام ضروری طبی معائنے کیے گئے۔مریض کے خون میں زہر کی تشخیص ہوئی۔ مریض کو انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کیا گیا۔

سرجری کے دوران مریض کے پیٹ سے بڑی مقدار میں پیپ نکلتی پائی گئی اور پیٹ کی اگلی وال میں 2 سینٹی میٹر لمبا ایک بڑا سوراخ پایا گیا، پیٹ کو پیپ سے صاف کیا گیا اس کے بعد اسے بند کردیا گیا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے عازمین حج کو صحت کی غیرمعمولی سہولیات فراہم کی ہیں۔ کسی حاجی کی خرابی صحت کی صورت میں طبی ٹیمیں فوری حرکت میں آتی ہیں اور مریض کو تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کرکے اس کی زندگی بچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں