غربِ اردن :یہودی بستی کے قریب فلسطینی کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک، چار زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کی ایک بستی کے قریب مسلح فلسطینی نے فائرنگ کردی ہے جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔ ان میں دو حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

اسرائیل کی میگن ڈیوڈ اڈوم ایمرجنسی سروسز نے ایک بیان میں مغربی کنارے کے شمال میں واقع بستی ایلی کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور چار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔اس نے بتایا کہ ان زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے۔

اسرائیل کے چینل 12 نیوز نے بتایا کہ ایک فلسطینی مسلح شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا اور فورسز دوسرے کی تلاش کر رہی تھیں۔ فلسطینی حکام نے فوری طور پر ان کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں