مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی جارحیت، سعودی عرب کا مذمتی بیان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزارت خارجہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت کی مذمت کی ہے۔

یاد رہے جنین شہر پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں بے گناہ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق وزارت نے ایک بیان میں اسرائیل کی قابض افواج کی جانب سے سنگین خلاف ورزیوں کو مکمل طور پر مسترد کیا ہے۔

بیان میں متاثرین کے اہل خانہ، فلسطینی حکومت اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں