سعودی عرب: قطیف میں طلبا کے درمیان جھگڑے کی انکوائری

درسگاہ میں طلبا کےدرمیان لڑائی جھگڑے کے واقعے پر عوامی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے قطیف شہر میں ایک اسکول میں طلباء کےدرمیان پُرتشدد جھگڑے کےواقعے نے عوامی حلقوں میں شدید رد عمل پیدا کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی لڑائی کی ویڈیو پرشہریوں کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے درس گاہوں میں اس طرح کے واقعات کو افسوسناک قراردیتے ہوئے ایسے رویوں سے اجتناب برتنے پر زور دیا ہے۔

قطیف ایجوکیشن آفس سے منسلک اسکول میں طلباء کے ایک گروپ کے درمیان ہونے والے جھگڑے کی تحقیقات کے لیے مشرقی گورنری میں محکمہ تعلیم کی طرف سے انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

دوسری طرف سعودی عرب کی الشرقیہ گورنری تعلیم کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں طلباء کے ایک گروپ کے درمیان جھگڑا دکھایا گیا ہے۔ حکومت اس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔ یہ واقعہ قطیف شہر کے سیکنڈری اسکول میں پیش آیا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اسکول انتظامیہ نے اس وقت صورتحال سے مجاز حکام کو جھگڑے میں ملوث طلباء کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے مطلع کیا گیا تھا۔

ڈائریکٹر جنرل آف ایجوکیشن نے علاقے میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے جو اس واقعے سے متعلق تمام وجوہات اور تفصیلات کا پتہ لگانے کے بعد اس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارشات کرے گی۔

دوسری طرف سوشل میڈیا پر اس وقعے پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ عوامی حلقوں نے طلبا کےدرمیان لڑائی جھگڑے کے واقعات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ طلبا کے درمیان جھگڑا کس بات پر ہوا تاہم واقعے کے بعد حکام اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں