سعودی مارکیٹ میں تمام فوڈ مصنوعات سور کے گوشت سے پاک ہیں: فوڈ اتھارٹی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے تصدیق کی کہ مملکت کی مارکیٹ میں تمام مصنوعات سور کے گوشت سے پاک ہیں۔

فوڈ اتھارٹی نے اپنے ’ٹویٹر‘ اکاؤنٹ کے ذریعے ایک شہری کے استفسار کے جواب میں کہا کہ اتھارٹی تمام درآمدی مصنوعات کی مملکت میں آمد سے پہلے اور اس کے دوران ان کی جانچ اورنگرانی کرتی ہے۔ صرف منظور شدہ مصنوعات ہی ملک میں لانے کی اجازت ہوتی ہےاور ان کی بھی جانچ پرکھ کی جاتی ہے۔

دوسری جانب فوڈ اتھارٹی نے عندیہ دیا کہ ادویات کی قیمتوں کا تعین منسوخ نہیں کیا گیا اور ادویات کی قیمتیں ابھی مقرر ہیں۔ فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی قیمتوں پر نظر رکھے گی۔ فارمیسیوں کو ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں