ہمارے پاس جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس فورسز ہیں: حرم مکی میں مامور کمانڈر کی گفتگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مکہ مکرمہ میں المسجد الحرام میں زائرین کو منظم کرنے اور انتظامات کرنے میں شریک بریگیڈیئر جنرل فہد السبیعی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس تیزی سے مداخلت کرنے والی فورسز ہر طرح سے تیار اور جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس ہیں۔
وزارت دفاع میں ڈیوٹی فورسز کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل فہد السبیعی نے ’’العربیہ‘‘ پر نشر ہونے والے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ بری افواج کی خصوصی ملٹری پولیس کی شرکت حرم مکی میں زائرین کے داخلے کو منظم کرتی ہے۔ اسی طرح خصوصی ملٹری پولیس دیگر شعبوں میں بھی اندرونی سکیورٹی فورسز کی مدد کے لیے آتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ زمینی افواج کی خصوصی ملٹری پولیس ہجوم کو منظم کرنے کے لیے بڑی طاقت اور تعداد کے ساتھ حصہ لے رہی ہے۔ ہمارا سیکٹر گیٹ "86" سے گیٹ "74" تک پھیلا ہوا ہے۔ خصوصی ملٹری فوج کے افراد مغربی صحن کی توسیع، ابراہیم الخلیل سٹریٹ اور دیگر مقامات پر موجود ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں