مکہ مکرمہ میں معمر خاتون کو دل کا دورہ، سعودی ڈاکٹروں نے اوپن ہارٹ سرجری کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مکہ مکرمہ میں معمر خاتون کو دل کا دورہ پڑ گیا۔ 70 سال خاتون کی حالت انتہائی بگڑ گئی۔ اس موقع پر سعودی طبی عملہ نے مداخلت کی اور بزرگ خاتون کی اوپن ہارٹ سرجری کرکے اس کی جان بچا لی۔

حج کے لیے آنے والی خاتون نے اوپن ہارٹ سرجری کے بعد اپنے احساسات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میرا حج ضائع نہیں ہوا۔ رندھی ہوئی آواز اور آنکھوں سے بہتے موٹے آنسوؤں کے ساتھ خاتون نے دستیاب سہولتوں پر سعودی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں طبی ٹیم کی جانب سے کامیاب آپریشن کیا گیا تھا۔ خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انجائنا پیکٹرس کا شکار ہو گئی تھیں۔

سعودی وزارت صحت نے بتایا کہ مریضہ کی حالت میڈیکل سٹی کی ہاٹ لائن سروس کے ذریعے موصول ہوئی اور زندگی بچانے والے کیس کے طور پر ان کو فوری سہولیات فراہم کی گئیں کیونکہ وہ مایوکارڈیل انفکشن کے ساتھ شدید کورونری آرٹری تھرومبوسس کی وجہ سے انجائنا پیکٹرس کے درد میں مبتلا تھیں۔ فوری طور پر سٹنٹ دائیں کورونری شریان میں نصب کیا گیا۔ ان کی صحت کی حالت نازک تھی جس کی بنا پر انہوں کارڈیک کیئر مرکز میں داخل کیا گیا تھا۔

مناسب تجزیوں اور ٹیلی ویژن ایکسرے کرنے کے بعد طبی ٹیم نے فیصلہ کیا کہ دل کی باقی شریانوں کو درست کرنے کے لیے ان کی فوری طور پر اوپن ہارٹ سرجری کی جائے گی۔ ماہر امراض قلب، کارڈیک سرجن، اینستھیزیا اور انتہائی نگہداشت کے افراد اور دیگر عملہ کی ٹیم نے ان کی کامیاب ہارٹ سرجری کی۔

وزارت صحت نے بتایا کہ ان حاجن کے ساتھ ان کا بیٹا اور بیٹی بھی تھے جو اپنی والدہ کی صحت کے ساتھ ساتھ اپنے حج کے مناسک کو ادا کرنے میں ناکامی کی وجہ سے فکر مند اور خوفزدہ تھے۔ اپنی والدہ کی صحت یابی کے بعد وہ اب حج کرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں