حج سیزن

مسجد حرام اور منیٰ میں حجاج کرام کی خیمہ بستی کا خلاء سے نظارہ کیجیے

اماراتی خلا باز نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے حج کے موقعے پر حرم مکی اور منیٰ کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں جنہیں بے حد پسند کیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اماراتی خلاباز سلطان النیادی نے "یوم ترویہ" کے دوران مکہ معظمہ میں خانہ کعبہ اور منیٰ میں حجاج کرام کی خیمہ بستی کی خلا سے تصاویر لی ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے سے لی گئی تصاویر سلطان النیادی نے اپنے ٹویٹر پیج پر پوسٹ کیں اور لکھا کہ "خدا کے مقدس گھر کے زائرین، خوش رہیں اوراپنی ایمانی اور روحانی خوشی کو دوبالا کریں۔ آپ کی بھلائی پر مہر لگائی گئی ہے۔ آپ ایک عظیم دن یعنی حج کے موقعے پر نیک اعمال کررہے ہیں۔ اللہ آپ کے اعمال کو شرف قبولیت عطا کرے "۔

انہوں نے مزید لکھا کہ "مقدس مقامات کا ایک نظارہ جو میں نے ’یوم ترویہ‘ پر لیا تھا۔ اس میں بیت اللہ اور منیٰ میں حاجیوں کی خیمہ بستی دکھائے گئے ہیں۔"

حجاج کرام یوم عرفہ کی تیاری کے لیے نو ذی الحج کو طلوع آفتاب تک ترویہ کا دن گزارنے کے لیے منیٰ پہنچے۔ منگل کو غروب آفتاب کے بعد خدا کے مقدس گھر کے زائرین نے عرفات کو الوداع کیا اور وہاں سے اپنا ایمانی سفر مزدلفہ کی طرف جاری رکھا۔ حجاج کرام آج رمی جمرات کریں گے۔ اس کے بعد قربانی کے اور دیگر مناسک ادا کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں