مصر کے مفتی اعظم کی حج کےشانداراور کامیاب انعقاد پر سعودی عرب کو مبارک باد

اس سال حج کے سیزن کا اتنے شاندار طریقے سے کامیاب انعقاد سعودی عرب کی ان عظیم کوششوں کا بہترین ثبوت ہے جو اس عظیم مشن کو آگے بڑھانے کے لیے ہر سال بڑھ رہی ہیں: مفتی شوقی علام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر شوقی علام نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اس سال حج سیزن کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

مصر کے مفتی اعظم نے سعودی عرب کی طرف سے حجاج کرام اور معتمرین کی حفاظت کو یقینی بنانے اور انہیں سہولت فراہم کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کو سراہا۔

مصر کے مفتی اعظم نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ ہم سعودی حکام کی جانب سے خانہ کعبہ کے زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات اور سہولیات میں ہرسال قابل ذکر ترقی دیکھتے ہیں۔ سعودی عرب کی حکومت حج کو سہل بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ حجاج کرام کی حفاظت اورانہیں سہولت فراہم کرنا، خادم حرمین شریفین ، سعودی وزارت حج اور صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے حجاج کرام کو جدید ترین سہولیات کی فراہمی قابل تحسین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال حج کے سیزن کی اس شاندار طریقے سے کامیابی ان عظیم کوششوں کا بہترین ثبوت ہے جو سعودی عرب اس عظیم مشن کو آگے بڑھانے کے لیے کر رہا ہے۔ سعودی عرب ہر سال حجاج کرام کے لیے جدید ترین سہولیات کا انتظام کرتا ہے جس سے حجاج کے لیے فریضہ حج کی ادائی مزید سہل ہو رہی ہے۔

مصرکے مفتی اعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، وزارت حج و عمرہ، صدارت عامہ برائے اومر حرمین کی طرف سے حجاج کرام کو بہترین سروسز فراہم کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں