مسجد نبویﷺ میں روزانہ زم زم کی 80 ہزار بوتلوں کی مفت تقسیم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے حج کے موقعے پر حجاج کرام کی خدمت کے لیے کئی مفت خدمات فراہم کی گئی تھیں۔ ان میں مسجد نبویﷺ میں آنے والے حجاج میں آب زم زم کی تقسیم بھی شامل ہے۔

صدارت عامہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مناسک حج کی ادائی کے بعد دوسرے مرحلے میں زائرین کی مسجد نبوی ﷺ میں آمد ورفت جاری ہے۔ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے والے زائرین کے لیے خدمات کو دوگنا کر دیا گیا ہے۔

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ میں آنے والے زائرین میں روزانہ زم زم کی 80 ہزار بوتلیں تقسیم کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ مسجد حرام میں زم زم کے 15 ہزار کولر نصب کیے گئے ہیں جہاں سے حجام کرام کو زم زم فراہم کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں