حجاج کرام کی نقل و حرکت کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی 20 سمارٹ سروسز فراہم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں اس سال حج کے سیزن میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے حجاج کرام کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے غیر معمولی انتظام کیا گیا ہے۔ ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ نے بتایا کہ ہجوم کو سنبھالنے کے نئے طریقوں نے حجاج کرام کی جانب سے مناسک حج کی ادائیگی کے دوران نقل و حرکت کو ہموار اور باسہولت بنایا ہے۔ اس ضمن میں حجاج کرام کو 20 سمارٹ سروسز فراہم کی گئی ہیں۔

ان منصوبوں میں کمانڈ اینڈ کنٹرول رومز کے ذریعے ڈیٹا کو فوری منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ تھرمل سرویلنس کیمروں کا استعمال بھی شامل ہے۔ یہ کیمرے حاجیوں کی نقل و حرکت سے متعلق معلومات جمع کرنے میں زیادہ تیزی سے کام کرتے ہیں۔

متعلقہ حکام نے زیادہ بھروسے کے ساتھ ڈیٹا اکٹھا کرنا، محفوظ کرنا، تجزیہ کرنا اور استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ حاجیوں کے لیے سمارٹ حج کارڈز اور الیکٹرانک ویزا کی سروس شروع کی گئی۔ ’’روڈ ٹو مکہ‘‘ اقدام ایک الگ سروس تھی۔ اسی طرح ’’ بغیر بیگ کے حج‘‘ جیسے معیاری اقدام بھی شروع کیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں