الدرة آئل فیلڈ اور اس کے وسائل سعودی اور کویتی ملکیت ہیں: ایس پی اے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب اور کویت بلا شرکت غیرے قدرتی وسائل کی دولت کے مالک ہیں، جس میں خلیج کے "منقسم سمندری علاقے" میں واقع الدرة گیس فیلڈ بھی شامل ہے۔ یہ بات سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی [ایس پی اے] نے منگل کو وزارت خارجہ کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتائی۔

سعودی مملکت نے ایران سے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ وہ اس علاقے کی مشرقی سرحد کی حد بندی کے معاملے پر ریاض اور کویت کے ساتھ مذاکرات شروع کرے، ایس پی اے نے مزید کہا۔

کویت نے بھی پیر کو ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایک مذاکراتی فریق کی حیثیت سے دونوں عرب ممالک کے ساتھ حد بندی کے حوالے سے گفتگو کا آغاز کرے۔

ایران پہلے ہی اس حوالے سے کہہ چکا ہے کہ وہ بھی اس آئل فیلڈ میں حصہ دار ہے اور اسے مزید ترقی دینے کے لیے گذشتہ سال سعودی-کویت نے جو معاہدہ کیا تھا، وہ "غیر قانونی" ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں