حج وعمرہ

سعودی عرب نے عمرہ کے لیے ’ای ویزا‘ کے اجراء کا آغاز کر دیا

حرمین شریفین کی زیارت کو آسان بنانے کے لیے سعودی عرب کا ایک نیا انقلابی اقدام جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عمرہ ویزہ کے حصول میں مدد ملے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں وزارت حج اور عمرہ نے عمرہ کی ادائی کے لیے الیکٹرانک ویزا کے اجراء کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت حج اورعمرہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ای ویزہ‘ کے اجرا کا مقصد دنیا کے مسلمانوں کو عمرہ کی ادائی کی سعادت کے لیے زیادہ معیاری سہولیات فراہم کرنا اور مملکت کے 2030 کے اہداف کےحصول کی طرف پیش رفت کرنا ہے۔

وزارت نے وضاحت کی کہ "نسک" پلیٹ فارم کے ذریعہ الیکٹرانک ویزا جاری کرنے کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی خاطر ttps://www.nusuk.sa/ar/about پورٹل کو استعمال کرنا ہوگا۔ تاہم عمرہ کی ادائی کے لیے یہ درخواستیں محرم 1445ھ کے بعد کے ایام کے لیے دی جا سکتی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ’نسک‘ پلیٹ فارم سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی مکہ اور مدینہ کی زیارت کی آسانی اور سہولت کے لیے خدمات انجام دے رہی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق وزارت حج نے کئی زبانوں میں معلومات اور انٹرایکٹو نقشوں کے ایک پیکیج کے علاوہ رہائش ، اور نقل و حمل کی خدمات فراہم کی ہیں۔

یہ بات قابل غور ہے کہ وزارت حج اور عمرہ نے اس سے قبل متعلقہ حکام کے تعاون سے اعلان کیا تھا کہ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں رہائش پذیر شینگن ویزہ رکھنے والے مسلمان اور امریکا اور برطانیہ میں مقیم مسلمان مملکت کے وزٹ ویزہ پر عمرہ کی سعادت حاصل کرسکتے ہیں۔ انہیں عمرہ کی سعادت کے لیے ’نسک‘ پلیٹ فارم سے ایپلائی کرنا ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں