سعودی عرب: تیز رفتاری میں خوفناک حادثہ، کار میں آگ لگ گئی، ایک جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں دو کاروں میں خوفناک تصادم پیش آگیا، ایک انتہائی تیز رفتار کار دوسری کار سے جا ٹکرائی اور اس میں آگ لگ گئی۔ کار کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ اس ٹکر کی ویڈیو سامنے آگئی۔ ویڈیو کو بڑے پیمانے پر آگے شیئر کیا گیا۔

حادثہ شمالی سعودی عرب کے علاقے حائل کے گاؤں عقدہ میں ایک پل پر تیز رفتار سفید کار اور دوسری گاڑی کے درمیان پیش آیا۔

گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید رنگ کی کار انتہائی تیز رفتاری سے عقب سے دوسری کار سے ٹکرا گئی اور اس میں آگ لگ گئی اور اس کا ڈرائیور بھی جاں بحق ہوگیا۔

ویڈیو کلپ میں وہ لمحہ دکھایا گیا جب کار دوسری کار سے ٹکرائی اور اس میں آگ لگ گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کار میں آگ لگئی ہے اور اس سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ ڈرائیور کار کے اندر ہی موت سے ہمکنار ہوگیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں