حماس نے کدومیم بستی میں اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے مغربی کنارے میں کدومیم بستی میں فائرنگ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ اس فائرنگ سے ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا تھا۔

القسام بریگیڈز نے ٹیلی گرام پر پوسٹ ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ آپریشن جنین کیمپ میں ہمارے لوگوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے فوری ردعمل کے طور پر سامنے آیا ہے۔ ایک روز قبل اسرائیلی ٹی وی ’’ 24 آئی نیوز‘‘ نے کہا تھا کہ ایک اسرائیلی فوجی کدومیم جنکشن پر گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا تھا۔

اسرائیلی آرمی ریڈیو نے بتایا کہ کدومیم آپریشن کا مرتکب ایک کار چلا رہا تھا۔ وہ کار سے باہر نکلا اور پھر بستی کے قریب دو علاقوں میں دو افراد پر فائرنگ کردی اور بھاگ گیا۔ فورسز نے اس کا پیچھا کیا اور اسے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں