مسجد حرام میں "استفسارات کا جواب دینے" کی سروس کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے مسجد حرام کے اندر زائرین کے استفسارات کے جوابات دینے اور عازمین کو جدید ترین اور مفید طریقوں اور ذرائع سے خدمات فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا۔

انٹیلیجنٹ روبوٹکس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر عدنان المنعمی نے کہا کہ شعبہ دعوت و ارشاد کے تعاون سے عازمین کے "سوالوں کے جواب دینے" سروس کو ایک تکنیکی روبوٹ کے ذریعے فعال کیا گیا ہے جو مسجد حرام کے گرد گھوم سکتا ہے۔ یہ روبوٹ ضیوف الرحمان کو بیت اللہ کی زیارت کے موقعے پر مناسک کی ادائی کے بارے میں درست اور مفید معلومات فراہم کرنے میں مدد دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسجد حرام میں سوال کرنے والوں کے جوابات دینے کی خدمت ایک ذریعہ ہے جو عازمین اور عمرہ کرنے والوں کو فراہم کی جاتی ہے کیونکہ حج اور عمرہ کے دوران زائرین کو مناسک کے حوالے سے شرعی مسائل کے بارے میں جان کاری چاہیےہوتی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے زائرین کو یہ سہولت چوبیس گھنٹے فراہم کردی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں